Posts

اتمام حجت: توفی کے ایک ہی نکتے سے یہود، عیسائیوں اور قادیانیوں کا مدلل رد ۔۔ الیاس ستار اور محمد طارق خان ۔۔۔ The Final Argument on Crucification and Death of Jesus by illias Suttar and Muhammad Tariq Khan

   اتمام حجت: توفی کے ایک ہی نکتے سے یہود، عیسائیوں اور قادیانیوں کا مدلل رد تحقیق و تحریر : الیاس ستار / محمد طارق خان   عیسائیوں کے تبلیغی رسالے " روح اللہ " کے جواب میں چند سال قبل میں (الیاس ستار) نے اہم نکات کے جوابات پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا جس میں سے ایک نکتہ قرآن میں لفظ " توفی " کے استعمال سے متعلق تھا۔ اس رسالے "روح اللہ " میں  قرآن کی سورہ آل عمرآن کی آیت نمبر 55 کا حوالہ دیا گیا ہے۔ آیت 55 میں ہے   ترجمہ: جب اس (اللہ) نے کہا: اے عیسٰی میں تجھے لے لوں گا اور اپنی طرف اٹھا لوں گا اور جنہوں نے تیرا انکار کیا ،ان سے تجھے پاک کر دوں گا، اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان پر بالادست کردوں گا ،جنہوں نے تیرا انکار کیا، پھر میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، تب میں ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تم اختلاف کرتے ہو ۔   اس حوالے سے رسالہ " روح اللہ " کے صفحہ 35 پر درج ھے کہ: " انہوں نے لفظ " متوفیک " پڑھا ہے    یہ لفظ توفہ سے نکالا ہے ۔ اس کے معنی " مر جانا " یا " مار ڈالنا " کے ہیں ۔ دو بار اس کا ترجمہ &q